Nargasi qoftay نرگسی کوفتے


نرگسی کوفتے
 نرگسی کوفتے

نرگسی کوفتے

کوفتے کے اجزء

قیمہ ایک کلو
لہسن ادرک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو عدد درمیانی
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ تین سے چار عدد
ہرا دھنیا آدھی گھٹی
بھنے ہوئے چنے چار کھانے کے چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
انڈے 9 عدد

گریوی کے اجزاء


پیاز باریک کٹی ہوئی 2 عدد درمیانی
لیکن اگر ایسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
دھنیا پیسا ھوا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک پیالی
کوکنگ آئل آدھی پیالی

سجانے کے لئے

ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا آدھی گڈی



ترکیب


قیمے میں کوفتے کے تمام مصالحے ملا کر دو مرتبہ پیس لیں ایک انڈ شامل کر ک اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر فریج میں رکھ دیں

انڈوں کو سخت ابالیں ہاتھوں کو ہلکا سا چکنا کرکے قیمے کو اچھی طرح انڈوں پر لپیٹ دی
چاہیں تو دھاگے سے باندھ کر اچھی طرح محفوظ کر لیں  دوبارہ سے گریوی بنانے تک فریج میں رکھ دیں

گریوی کی ترکیب

بڑے سائز کی دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ تک ہلکا گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈالیں جب کڑکڑانے لگے تو پیاز کوہلکا سنہری فرائی کرلیں۔
دہی میں گریوی کے تمام مصالحے ملا کر دیکچی  میں ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے۔
ایک پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں اور کوفتے شامل کردیں دیکچی کو ڈھانپے بغیر پانی خشک ہونے تک پکائیں درمیان میں دیکچی کو ایک سے دومرتبہ کپڑے کی مدد سے ہلا لیں جب پانی خشک ہو جائے تو دوبارہ سے ایک پیالی پانی شامل کرکے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک دیں اور ہلکی آنچ پر دم پر پانچ سے سات منٹ ڈھک کر پکائیں۔

پریزنٹیشن

قوفتوں کو احتیاط سے پہلے الگ سے نکالی پھر سرونگ ڈش میں گروی نکال کر قوفتوں کو لمبائی میں کاٹ کر اس پر رکھی۔

ٹپس

کوفتے کاٹتے ہوئے ہر مرتبہ چھری کو گرم پانی میں ڈبو لیں



Post a Comment

Copyright (c) 2020 newsletter79.com All Right Reseved